کشتواڑ //کشتواڑ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں 3مکانات اور 7دکانیں خاکستر ہوگئیں تاہم اس دوران کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔آتشزدگی کی یہ واردات جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ڈیڈھ پٹھ گائوں میں پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نزدیکی عمارتوں تک پھیل گئی ۔ایک افسر نے بتایاکہ آگ لگنے کی ابھی تک وجہ معلوم نہیںہوسکی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ کئی گھنٹوںکے بعد فائر سروس کی ٹیم نے موقعہ پرپہنچ کر بھڑکتی آگ کو مزید پھیلنے سے بچالیا ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانانے متاثرہ علاقہ کا دورہ کرکے ہر ایک متاثرہ کنبے کو ریڈ کراس فنڈ میں سے فوری امداد کے طور پر5ہزار روپے، کمبل اور دیگر سامان فراہم کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین کی بروقت اور مناسب امدادکو یقینی بنائیں ۔انہوںنے تحصیلدار چھاتر کو ہدایت دی کہ وہ جلد سے جلد ایک مفصل رپورٹ پیش کریں تاکہ متاثرین کو امداد فراہم کی جاسکے ۔