کشتواڑ//مخلوط حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ پر کانگریس جماعت نے ایک احتجاج درج کیا انہوں نے کہا کہ حکومت شیڈیول کاسٹ اور شیڈیول ٹرائب ایکٹ کے خاتمے میں لگی ہوئی ہے اس سلسلہ میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی کی قیادت میں ڈاک بنگلہ کشتواڑ میں کانگریس کارکنان اکٹھے ہوئے اور پرانے ڈی سی دفتر کشتواڑ کی جانب مارچ شروع کیا ۔اس دوران مظاہرین نے مرکزی و ریاستی سرکار کے خلاف اور ایس ٹی ایس سی طبقہ کے حق میں نعرے بازی کی ،پارٹی کارکنان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سروڑی نے کہا جماعت ہمیشہ کمزور طبقات کے حق میں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کے دور اقتدار میں ایس سی،ایس ٹی ایکٹ پاس کیا گیا تھا اور اس وقت بھی راہل گاندھی اس سلسلہ میں آواز بلند کر رہے ہیں۔موصوف نے کہا کہ دلت، ایس سی، گجر اور قبائل طبقات تکلیف محسوس کر رہے ہیںان پر مطالم ڈھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس جماعت نے مرکز سے کہا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم لائی جائے یا عدالت عظمیٰ میں ایک شافی پٹیشن درج کروائی جائے لیکن اب تک کچھ نہ ہوا ہے ۔موصوف نے کہا کہ ایک جانب بھاجپا اور آر ایس ایس کا منقسم اور نفرت انگیز نظریہ اور دوسری جانب کانگریس جماعت کا محبت اور امن کا نظریہ ہے اور ان جماعتوں سے کانگریس جماعت کی سوچ الگ ہے۔سروڑی نے مزید کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد عوام مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہوا ہے جس میں بجلی ، سڑک اور پانی شامل ہیں جن کیلئے عوام دو چار ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جموں کی عوام کے ساتھ بھاجپا نے اور کشمیر کی عوام کے ساتھ پی ڈی پی نے دھوکہ کیا ہے جبکہ اسمبلی انتخابات سے قبل دونوں جماعتوں کی جانب سے کئے وعدے بھی وفا نہ ہوئے ۔تین سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیںاور اس سے دیہی عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ بدلائو اور اچھے دنوں کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں اور حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے۔اس موقع پر مشتاق احمد ہاپ،مہندر سنگھ پریہار، الحاج غلام محمد کوہلی،محمد اقبال کین، چوہدری فاروق احمد، چوہدری عاشق، اصغر حسین کھنگی،فردوس احمد منگنو، وسیم ماکر، وسیم سجاد سروڑی نے مظاہرین سے تبادلہ خیال کیا ۔