کشتواڑ//فوج نے گاؤں کے وی ڈی سی ممبران کے ساتھ کشتواڑ کے پدھیارنا علاقے میںایک میٹنگ منعقد کی گئی۔جہاںممبران اور فوج کے درمیان خیالات کا اظہار کیا گیا، جس میں سیکورٹی کی اہمیت اور وی ڈی سیز کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ کل 11 وی ڈی سی ممبران نے اس بات چیت میں شرکت کی اور تقریب کا انعقاد تمام کویڈ-19 پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ وی ڈی سی کے اراکین نے اس اقدام کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ فوج کے اس طرح کے اقدامات خطے میں سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے مقامی کمیونٹیز کو حساس بنائیں گے۔
کشتواڑ میں وی ڈی سی ممبران کا اجلاس منعقد کیا
