کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ میں تیزی

 کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی ہدایت پرتحصیلدارکشتواڑ نے قصبہ میں ماہ رمضان کے پیش نظر دوکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اُچھال کی شکایت کو لیکرمیونسپل کمیٹی اور محکمہ سے اے پی ڈی کے اہلکاروں کے ہمراہ قصبہ میں اچانک مارکیٹ چیکنگ کی۔  چیکنگ اے ڈی ڈی سی کشتواڑ امام دین کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔معائینہ کے دوران سڑی ہوئی سبزیوں اور غیر معیاری ڈائری پروڈکٹ کو موقعہ پر ہی ضائع کر دیا گیا ۔ چیکنگ کے دوران  150سے زائد کاروباری اداروں /دوکانوں کو اشیاء ضروریہ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا۔قصور واروں کو انتباہ کیا گیا کہ وہ مطلوبہ معیار کو برقرار رکھیں۔ ٹیم نے گوشت، پولٹری دوکانوںاور حلوائیوں کے دوکانوں کا بھی معا ئینہ کیا گیا اور انکے مالکان کو مقررہ ریٹ برقرار رکھنے اور انہیں ڈیجیٹل تررازو رکھنے کی ہدایت دی گئی۔قصبہ کو پالی تھین سے پاک بنانے کی جاری مہم کے تحت دوکانداروں سے10کلو گرام پالی تھین لفافے بھی برآمد کئے گئے اور خاطی دوکاندوں سے موقعہ پر ہی  18200روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔