کشتواڑ//ضلع کشتوڑ میں عید الفطر منانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔قصبہ میں خاطر خواہ سیکورٹی کے لئے پولیس نے بازار، اسٹیشنوں اور دیگر حصوں میں کئی عارضی پولیس پوسٹ قائم کئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ ماہ رمضان اور عید الفطر کے پیش نظر پولیس نے قصبہ میں سیکورٹی کے پُختہ انتظامات کئے ہیں اور اسکے علااوہ کئی عارضی پوسٹ بھی قائم کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی صورت حال یقینی بنانے کے لئے قصبہ کشتواڑ اور گرد و نواح میں سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔جے اینڈ کے پولیس ،سی آر پی ایف ،جے کے اے پی نے مین بازار کشتواڑ سے ایس ایس پی آفس کُلیڈ کشتواڑ تک ایک روڈ شوو بھی کیا،تاکہ لوگوں میں عید خوشی اور پُر امُن طور سے منانے کے لئے اعتماد پیدا کیا جا سکے۔