کشتواڑ//ممبر قانون ساز کونسل فردوس احمد ٹاک نے عید الفطر اور عُرس شاہ فرید الدین صاحب منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،اے ڈی سی کشتواڑ کشوری لعل شرما ، اے ڈی ڈی سی کشتواڑ امام دین کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلع افسروں /سیکٹورل افسروں اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ایم ایل سی نے انتظامیہ کی جانب مذہبی تہوار خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اجلاس کے دوران صحت و صفائی ،بجلی ،پینے کے پانی کی سہولیت کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلہ میں متعلقہ حُکام کو ضروری ہدایات جاری کئے گئے