عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑمیں رام نومی کا تہوار سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ نہائت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ دن بھر قصبہ کے مندروں میں شردھالوئوں کی بھاری بھیڑ رہی اور بڑی تعداد میں مندروں میں بزرگوں ، بچوں ، نوجوانوں و عورتوں نے پوجا پاٹ میں حصہ لیا۔ قصبہ و گردنواح کے مندروں میں دن بھر پوجا پاٹ کی گئی اور بھنڈاروں کا اہتمام کیا گیا۔
بعد دوپہر گوری شنکر مندر سےشوبھا یاترا نکالی گئی جسمیں متعدد جانکھیاں شامل تھیں جو چوگان گرائونڈ ، ڈاگ بنگلو چوک شہیدی چوک ،ہسپتال چوک سے ہوتے ہوئے رام مندر کالونی میں اختتام پذیر ہوئی ۔انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ٹریفک کی آواجاہی کو بھی روکا گیا تھا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ، ایس ایس پی کشتواڑ ،ضلع ترقیاتی کونسل کی سابق چیئرپرسن پوجا ٹھاکر ،راجیہ سبھا ممبر سجاد احمد کچلو، ایل اوپی سنیل شرما ،ایم ایل کے کشتواڑشگن پریہار نے بھی لوگوں کو رام نومی کی مبارک باددی ۔