کشتواڑ میں دھماکہ خیز مواد برآمد، بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا

کشتواڑ//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کوضلع ہیڈکوارٹر سے پندرہ کلومیٹردور کشتواڑ ۔کیشون سڑک پر آئی ای ڈی قسم کے دھماکہ خیز آلے کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس نے بتایا کہ فوج کی 26 آر آر اور مقامی پولیس کی مشترکہ گشتی پارٹی نے 14 اگست کی صبح کوریا سے سرگواری تک سڑک کے ساتھ ایک مشکوک نظر آنے والا پیکیج دریافت کیا۔ گشتی پارٹی نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ڈاگ اسکاٹ کی مدد لی جسکے بعد آئی ای ڈی کو ماہرین نے سیٹو میں تباہ کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ سڑک کو مقامی لوگ اور سیکورٹی فورسز استعمال کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سڑک کو مقامی لوگ اور سیکورٹی فورسز استعمال کرتے ہیں اور اس کو نقصان پہنچانے کی غرض سے لگایا گیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکہ خیزمواد آئی ای ڈی اس سے ملتا جلتا ہے جو پہلے ڈوڈہ ضلع میں برآمد ہوا تھا جسے عام طور پر سٹکی بم( چپچپابم) کہا جاتا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی اور سیکورٹی فورسزنے مزید تفصیلات جاننے اور مجرموں کی شناخت کے لیے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع بھر میں یوم آزادی کے سبب حفاظت کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور ہر مشکوک فرد پر کڑی نظر بنائے ہوئے ہیں۔ 
 
 

۔2مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد ہنجالہ میں سرچ آپریشن

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع ہیڈکوارٹر سے محض تین کلومیٹردور علاقہ ہنجالہ کے اوپری علاقہ میں پولیس فوج و سی آر پی ایف نے اسوقت سرچ آپریشن شروع کیا جب علاقہ میں دومشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پولیس ذراےع نے بتایا کہ دو مشکوک افراد کی علاقہ میں نقل و حرکت کے بعد علاقہ کو سیل کردیا گیا اور انھیں ڈھونڈنے کیلئے پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ایس ایس پی کشتواڑ موجود ہیں اور ایڈیشنل ایس پی ،فوج و سی آرپی ایف کی ٹیمیںعلاقہ میںتلاشی کاروائی کررہی ہیںتاکہ انکا پتہ لگایا جاسکے۔ تاہم آخری اطلاع ملنے تک علاقہ میںسرچ آپریشن جاری تھا۔ واضح رہے کہ کل سیکورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے ایک ملی ٹینٹ کو پکڑا تھا جس سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا جبکہ ایک ہفتے کے دوران تین ملی ٹنٹوں کو پکڑا گیا جو سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بڑی کامیابی ہے۔