کشتواڑ میں اسلحہ و گولی بارود برآمد کرنے کا دعوی

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ دچھن کے مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ وگولی بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔سیکورٹی فورسز کو ملی مصدقہ اطلاع کے مطابق پولیس ،فوج و سی آرپی ایف نے مشترکہ طورکئی علاقوں میں سرچ آپریشن چلایاجس دوران سیکورٹی فورسز نے ٹنڈر کے کلن نالہ و ہڈل نالہ علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی چار کمین گاہوں سے سامان برآمد کیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کلنو میں ایک چینی ساخت کا ہینڈ گرینیڈ، 120رونڈAK47کے برآمدہوئے جبکہ ہڈل نالہ میں سیکورٹی فورسز کوایک بارہ بور رائفل ، ایک وائرلیس سیٹ AK47 کے 104راونڈ ، 2 یوبی جی ایل گر ینیڈ،ایک بلاسٹنگ کا آلہ برآمد ہوا ہے۔ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔