کشتواڑ//کشتواڑ قصبہ کے عوام نے علاقہ میں سٹریٹ لائٹیں نصب نہ کرنے پر ُحکام کی نکتہ چینی کی ہے۔قصبہ کے ایک وفد نے کہا ہے کہ سٹریٹ لائٹیں نہ ہونے کی وجہ سے شام کے وقت لوگوں کو گلیوں سے گُذرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل کشتواڑ کے مختلف حصوں بشمول بس اسٹینڈ سے ڈاک بنگلہ ،ہدیال چوک و دیگر مقامات پر سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی تھیں تاہم، ہدیال چوک کو چھوڑ کر تمام لائٹیں ناکارہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصبہ کی مختلف گلیوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس نصب کرنے میں حالیہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔ان لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کے ایم سی سے کہا کہ ہماری لوکلٹی میں سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ان لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حُکام کو ان علاقوں میں سٹریٹ لائٹس ترجیحی بنیادوںپر نصب کی جائیں۔