کشتواڑ// کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر سنیچر کو شام دیر گئے اننت ناگ سے کشتواڑ جا رہی ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ گاڑی زیر نمبر JK03J7423 ڈانگرنالہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر 100 فٹ نیچے کھائی میں جاگری۔گاڑی میں کل 5سوار موجود تھے ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں و فوج نے بچائو کارروائی عمل میں لائی اور انہیں ہسپتال پہنچایا ۔ ابتدائی مرحم پٹی کے بعدانہیں پی ایچ سی چھاتروں منتقل کیا گیا ہے ۔