کشتواڑ//ضلع میں یوم جمہوریہ۔2019کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی جانب سے متعلقہ افسروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں اس سلسلہ میں کئے جارہے انتظامات کا مفصل جائزہ لیا گیا ۔سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس راجندر کمار، گپتا، اے ڈی ڈی سی امام دین ، اے ڈی سی پون کمار پریہار، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، فوج، تعلیم ، آر ڈی ڈی، جنگلات، یوتھ سروسز ااور سپورٹس، میونسپلٹی ،محکمہ صحت عامہ، تعمیرات عامہ، محکمہ بجلی وغیرہ کے اہلکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔این ایچ ایف سی، افکانز،جے پی پکل دول و متعلقہ محکوں کے اہلکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے انتظامات بشمول سیکورٹی، ٹرانسپورٹ، صحت و صفائی ،پینے کے پانی کی سہولیت،بجلی سپلائی، طبی سہولیات، بندشیں لگانے، ریفریشمنٹ وغیرہ کے سلسلہ میں متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کئے گئے۔انہوں نے افسروں سے اس سلسلہ میں قریبی تال میل بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے یوم جمہوریہ تقریب احسن طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے سیکورٹی،پارکنگ، پینے کے صاف پانی،بغیر خلل بجلی سپلائی ،سرکاری عمارتوں پر چراغان کرنے اور مناسب سیٹنگ انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ جھنڈا لہرانے کی رسم چوگان ،کشتواڑ میںمنعقد کی جائے گی،جس کے بعد مارچ پاسٹ ہوگی اور کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، جے اینڈ کے پولیس، اور این سی سی کے دستے بھی مارچ پاسٹ میں شرکت کریں گے۔کلچرل اکیڈمی کے فنکاروں اور سکولی بچوں کی جانب سے کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔دریں اثنا ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس ڈی ائیمز ، تحصیلداروں ،نائب تحصیلداروں کو یوم جمہوریہ تقریب احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے بر وقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے تقریب میں تمام اہلکاروں اور افسروںکی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔