کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں قومی دیہی صحت مشن کے تحت تعینات ڈاکٹروں و نیم طبی عملہ کا ضلع اسپتال کے سامنے احتجاج کیا جس میں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور گورنر انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر انتظامیہ کو دیہی صحت مشن کے تحت تعینات ڈاکٹروں و دیگر ملازمین کے جائز مطالبات کا خصوصی جائزہ لینا چاہے۔ ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے اپنی مستقلی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ملازمین احتجاجی ریلیوں کو برقرار رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست جموں کشمیر میں دیہی ترقی مشن کے تحت تعینات ڈاکٹروں و دیگر ملازمین کے کافی مدت سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کی سربراہی ایک تنظیم کررہی کا جسکی شاخیں ریاست کے ہر ضلع میں موجود ہیں تاہم تنظیم کا بنیادی مطالبہ ملازمین کی مستقلی کا ہے جس پر وقت وقت پر مختلف سیاسی جماعتوں نے وعدے کئے لیکن آج تک مکمل نہ ہوسکے جس کی نسبت ریاستی تنظیم اور اور اس کی تمام ضلعی شاخیں آج بھی اس امید میں ہیں کہ اب گورنرز انتظامیہ ان کے جائز مطالبات کا خصوصی جائزہ لے کر ان کے حق میں فیصلہ کرے گی۔
کشتواڑکے این ایچ آر ایم ملازمین کی احتجاجی ریلی
