کشتواڑ //ضلع ترقیاتی کمشنر کشتوار انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں بدھ روز یوم جمہوریہ کو احسن طریقہ سے منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسروں و اہلکاروں کاایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی امام دین ، اے ایس پی کشتواڑ پربیت کمار، سی پی او یاصر ایل اے بلوان، اے سی ڈی کشتواڑ انیل کمار چنڈیل، سی اے ایچ او سنجے کمار کے علاوہ سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف، فوج ،محکمہ تعلیم ، جنگلات ،یوتھ سروسز و سپورٹس ،میونسپلٹی ،پی ایچ ای، پی ڈی ڈی و آر اینڈ بی کے افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سلامتی ، فسٹ ایڈ، صحت و صفائی، فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات،بیٹھنے کے انتظامات ،بجلی اور پانی کی سپلائی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی سی نے تمام سرکاری دفاتر پر یہ تہوار منانے کی ہدایت دی ۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ تقریب چوگان ،کشتواڑمیں منعقد ہوگی ،جہاں پر قومی ترنگا لہرایا جائے گا اور جے کے پی، سی آر پی ایف ،فوج ،این سی سی کے د ستے اور سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلاب مارچ پاسٹ میں شرکت کریں گے۔اسکے علاوہ مختلف سکولوں کی بچے اور کلچرل اکیڈمی کے کلاکار وں کی جانب سے کلچرل پروگرام بھی پیش کئے جائیںگے۔ دریں اثنا ، ڈی سی نے تمام ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں کو اپنے اپنے متعلقہ علاقوںمیں یوم جمہوریہ احسن طریقہ سے منانے کے لئے بر وقت انتظامات کرنے اور100فیصدی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے سرکاری ملازموں کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔