کشتواڑ//منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کے سلسلے میںکشتواڑ پولیس نے 3منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے قبضے سے منشیات کی ایک کھیپ برآمد ہوئی ہے۔پولیس انسپکٹر عابد بخاری کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم کے دوران ایس ایچ او تھانہ کشتواڑ نے ایس آئی ہرنم سنگھ کی مدد سے شالیمار میں خصوصی نکا بچھایااورگاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے جعفر حسین ولدعبد اللطیف ساکن سیمنا کالونی ، سہیل احمدولد ارشاد احمد اور، جعفر حسین ولد محمد شفیع ساکنان تتانی سروور کو حراست میں لیا۔ ان افراد کی تلاشی پر پولیس نے ان کے قبضے سے چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے تھانہ کشتواڑ میں دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 58/2021 درج کیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مستقبل قریب میں مزید بازیافت کا امکان ہے۔