کشتواڑ//آئندہ لوک سبھاانتخابات 2019 کے پیش نظرانتخابی عمل میں رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کویقینی بنانے کے مقصدسے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریزسنگھ رانا کی نگرانی میں سسٹمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹی سپیشن (SVEEP) پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول بوائز کشتواڑ سے ایک بیداری ریلی کااہتمام کیاجس میں طلباکی کثیرتعدادنے حصہ لیا۔ اس دوران اے ڈی ڈی سی کشتواڑ محمدحنیف ملک نے نوڈل افسرسویپ انوپ کمار ، سی ای او کشتواڑ، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائرسکینڈری سکول بوائز کی موجودگی میںبیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی۔محمدحنیف ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء پرزوردیاکہ وہ اپنے رشتہ داروں اورافرادخانہ کوووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتائیں اورجمہوریت کی مضبوطی میں اپنارول نبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرشہری کافرض بنتاہے کہ وہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں اپناکردار اداکرے ۔محمدحنیف ملک نے کہاکہ ہندوستان دُنیاکاسب سے بڑاجمہوری ملک ہے ۔یہاں پر عوام ووٹ کااستعمال کرکے اپنی پسندکی حکومت کومنتخب کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت عوام کواپنی پسندکے نمائندے چننے کااختیاردیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کوچاہیئے کہ وہ جمہوریت کوفروغ دینے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرے۔ریلی میں ضلع کشتواڑکے سرکاری وغیرسرکاری سکولوں کے طلبانے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقعہ پرریلی میں شامل طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، پوسٹرس ،بینرس اورپمفلٹس اٹھارکھے تھے جن پرووٹ کے استعمال کی اہمیت کواُجاگرکیاگیاتھا۔اس کے علاوہ طلباء نے ووٹ کی اہمیت سے متعلق نعرے بھی بلندکئے۔ اس دوران ریلی کشتواڑشہرسے گذرتی ہوئی اولڈڈی سی دفترکشتواڑپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔