کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ میں لگائے گئے اے ٹی ایم ناکارہ ہونے کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان اے ٹی ایمزکو عوام کی سہولت کیلئے نصب کیا گیا تھا لیکن ان میں بیشتر اوقات پیسہ ہی نہیں ہوتا اور کبھی کبھار یہ سروس سے باہر ہوتے ہیں۔ اس وقت قصبہ میں مختلف بینکوں کے بیس کے قریب اے ٹی ایم نصب میں جن میں مشکل سے چند ہی اے ٹی ایم کا م کررہے ہیں جبکہ جموں کشمیر بینک کے اے ٹی ایم صرف دکھاوے کیلئے ہی ہیں۔ اے ٹی ایموں کی کارکردگی سے عوام سخت پریشان ہے۔اکر کبھی پیسے نکالنے ہوتے ہیں تو کئی اے ٹی ایمزکے چکرلگانے پڑتے ہیں اور جہاں چلتا ہو،وہاں کافی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بینکوں کو ہدایت جاری کرے اور انھیں بہتر سروس فراہم کرنے کو کہا جائے۔
کشتواڑمیں ناکارہ اے ٹی ایم سے عوام پریشان
