مہاراج گنج//بی جے پی کے ایک اور ممبراسمبلی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اس بار معاملہ کسینو میں تفریح کا ہے۔ دراصل مہاراج گنج ضلع کے بی جے پی ممبراسمبلی جے منگل قنوجیا کا نیپال کے روپن دیہی ضلع کے ایک کسینو میں جوا کھیلتے اور شراب کی بوتلوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ وائرل ویڈیو نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے نیپالی میڈیا میں ہندوستانی نمائندوں کی شبیہ کا مذاق بنایا ہے۔ دوسری جانب اس معاملے میں پتہ چلا ہے کہ ممبراسمبلی کی رپورٹ بی جے پی کی ریاستی قیادت کی طرف سے مقامی سطح پر طلب کر لی گئی ہے۔مقامی ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق ممبراسمبلی جے منگل قنوجیا کے کارنامے کا یہ وائرل ویڈیو نیپال کے بٹول سے پہلے منی گرام قصبے کے پاس واقع ہوٹال ٹائیگر ریزارٹ لا پئ۔ حالانکہ یہ ویڈیو کب بنایاگیا ، اس بارے میں ابھی کوئی واضح اطلاع نہیں مل رہی ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی ممبراسمبلی وہاں شراب کے نشے میں مست ہوکر جوا کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ نیپال کے بھیرہوا، بٹول کے پاس کھلے کسینو ابھی حال ہی میں بیرون ممالک کی خواتین کے جسم فروشی اور ہندوستانی پرانے نوٹوں کے استعمال جیسے کنکشن کے الزامات میں ملوث ہے۔ ایسے میں سیماورتی ضلع کے ایک ممبراسمبلی کا ایسی جگہ جانا کچھ بڑے سوالات کھڑے کررہا ہے۔ معاملے پر بی جے پی کی صوبائی قیادت نے مقامی سطح پر خفیہ رپورٹ طلب کی ہے۔