جموں //ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی جموں نے کسانوں کیلئے سکاسٹ یونیورسٹی میں ایک تجرباتی دورے کا اہتمام کیا ۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت جموں ایچ کے رازدان کی ہدایت پر منعقدہ کئے گئے اس دورے میں 500سے زائد کسانوں نے شرکت کی جن میں اکھنور سے 100،مڑھ سے 200،ڈنسال علا قہ سے 100اور آر ایس پورہ سے بھی 100کسان موجود تھے ۔اس دورے کے دوران کسانوں کو انٹیگریٹڈ فارمنگ سسٹم کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علا وہ نامیاتی فارمنگ سنٹر اور مشروم سنٹر کا دورہ بھی کروایا گیا جس کے دوران ان کو مختلف فصلوں کی کٹائی و کا شتکاری کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔سکاسٹ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے ماہرین نے اس پانچ روزہ دورے کے دوران کسانوں کیساتھ مختلف علا قائی فصلوں کی پیدا وار اور ان کی کاشتکاری پر تفصیلی بات چیت کی ۔اس دورے کے دوران محکمہ زراعت کے جوملازمین ان کسانوں کے ساتھ تھے ان میں بی بی سیدھا ،رویندر کچریو ،راجیش گنڈوترہ ودیگر ان شامل ہیں ۔