سرینگر //کسانوں کے عالمی دن کے موقعہ پربدھ کویہاں ڈائریکٹوریٹ ہارٹیکلچرآفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںمحکمہ باغبانی کے آفیسروں نے شرکت کی ۔ناظم باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں باغبانی شعبے میں ہونے والی تمام ترقیاتی سرگرمیوںاور کسانوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر کے علاوہ تمام اضلاع کے چیف ہاٹیکلچر افسر بھی موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے تمام افسران کو معیاری کھاد اور کیڑے مار ادویات کی دستیابی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ مارکیٹ میں کسانوں کیلئے دستیاب اسٹاک کی بار بار جانچ کو یقینی بنائیں تاکہ مارکیٹ میں معیاری مصنوعات دستیاب ہوں۔انہوں نے محکمہ کے تحت چل رہی متعدد اسکیموں کے بارے میں بھی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے ایجنسیوں کو ہدایت دی کی وہ سکیموں کے بارے میں معلومات پمفلیٹ ، اور پوسٹروں کے ذریعے عوام تک پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ کسان محکمہ ہاٹیکلچر کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔کسان دیوس 2020کے موقعہ پر انہوں نے فیلڈعملہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں کیڑے مار ادویات اور کھادوں کی مارکیٹ چیکنگ کریں تاکہ معیاری سٹاک کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔
کسانوں کا عالمی دن| ناظم باغبانی کی صدارت میں افسران کا اجلاس منعقد
