بارہمولہ /فورسز نے سوموار کوشمالی کشمیر میں کریری بارہمولہ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ فورسز کو مصدقہ اطلاع تھی کہ کریری بارہمولہ کے جنگلاتی علاقے میں کچھ جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعدآج اعلی الصبح فوج کی 52 آر آر،46 آر آر، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
یہ آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگل میں تمام آنے جانے والے راستے سیل کررکھے ہیں۔