بیجنگ / جنیوا //عالمی وبا کوراناوائرس (کووڈ -19) کے پھیلاو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک (205 ممالک اور علاقوں) میں پھیل چکے اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 74136 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 1345077 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 2.76 لاکھ لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ 16،523 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 132547 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ اس انفیکشن سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگوں کی موت اٹلی میں ہی ہوئی ہے۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81،741 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 3،331 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے۔ یہاں پر اب تک 368449 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جن میں سے 10 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔ امریکہ میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 10993 تک پہنچ گئی ہے۔اسپین اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 135032 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 13055 لوگوں کی اس کے قہر سے لقمہ اجل ہو چکے ہیں۔ اموات کے معاملے میں بھی اسپین کا اٹلی کے بعد دوسرا مقام ہے۔اس درمیان، کورونا انفیکشن کے معاملے میں یوروپی ملک جرمنی نے فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جرمنی میں کوروناسے اب تک 99225 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1607 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ فرانس میں اب تک 98984 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 8926 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں 51608 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 5373 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔کوروناسے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 60500 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 3739 لاکھوں لوگوں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔ہالینڈ میں 1867، بیلجیم میں 1632، ترکی میں 649، سوئٹزرلینڈ میں 584، برازیل میں 553، سویڈن میں 477، کینیڈا میں 323، پرتگال میں 311 اور آسٹریا میں 220 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ جنوبی کوریا میں اس وبا سے 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10331 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پوری دنیا میں کوروناسے متاثر 276171 لوگ اب تک مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 14300 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 343 ہو گئی ہے ۔ادھر امریکہ کی ریاست لوسیانا میں کورونا کے 1857 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس سے 35 افراد کی موت ہوئی ہے ۔
اٹلی میں 16523ہلاکتیں
یواین آئی
روم// عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرکے 16523 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد 132547 ہو گئی ہے ۔ پوری دنیا میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہے ۔اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 636 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اٹلی میں اتوار کے مقابلے میں پیرکو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔مسٹر بوریلی کے مطابق پیر کو اٹلی میں کورونا وائرس کے 3599 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر132547 ہو گئی ہے ۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 22837 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اورانہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔قابل غور ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ خیال رہے اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔