سرینگر //پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر نے اور کرونا وائرس سے بچاو َ کے خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر کرن نگرمیں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا۔پولیس اسٹیشن کرن نگر میںایس ایچ او کی صدارت میںمنعقدہ پولیس پبلک میٹنگ میں کرورنا وائرس سے بچاو کے خاطر کئے جارہے اقدامات کے بار ے میں لوگوں کو آگا ہ کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں کے علاوہ ،خوانچہ فروشوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میںلوگوں کو صحت اور COVID-19 کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وقتا فوقتا جاری کردہ ہدایات کو عملانے پر زور دیاگیا ۔اس موقع پر ، شرکا کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں شریک شرکا نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے کے لئے پولیس سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس طرح کے میٹنگوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا جہاں شرکاء آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔