مینڈھر//مینڈھر کے علا قہ بھیر ہ میں بجلی کی تا ر سے لگ کر ایک غر یب شخص کی بھینس ہلاک ہوگئی جس کے بعد علا قہ کے لو گو ں نے مینڈھر تا سلو اہ سڑ ک کو ٹر یفک کی آمد ورفت کیلئے بند کرکے محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔ اس دوران کئی گھنٹو ں تک سڑ ک کوبند رکھاگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علا قہ میں محکمہ بجلی نے لکڑی کے پو ل لگا ئے ہوئے ہیں جو کبھی بھی ٹو ٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لو گو ں کا بھا ری نقصان ہو تا رہتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ33کے وی تا ریں زمین کے ساتھ لگ رہی ہیں اور انہوں نے کئی مر تبہ محکمہ کے افسر ان کوبھی اس بارے میں مطلع کی الیکن انہیں ٹس سے مس نہیں ہورہا۔انہوںنے کہاکہ اسی لاپرواہی کی وجہ سے ند یم خا لد و خا لد حسین کی بھینس تا رو ں کے ساتھ لگ کر ہلا ک ہو گئی ۔ احتجاج کو دیکھتے ہو ئے مینڈھر پو لیس مو قع پر پہنچی اور اس نے مظاہرین کو کارروائی کرنے کا یقین دلاکرروڈ پرٹریفک بحال کی ۔