کرناہ //ویلفیئر فورم کرناہ نے عالمی سماجی تنظیم آرفن ان نیڈ کے اشتراک سے کرناہ میں 40کنبوں میں اشیائے ضروریہ کے کٹ تقسیم کئے ۔فورم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 40کٹ غریب اور محتاج کنبوں میں تقسیم کئے گئے اور 10کنبوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔فورم کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ غریب اور مستحق کنبوں تک پہنچنے کیلئے ان کی کوششیں جاری ہیں اور گذشتہ روز عالمی سماجی تنظیم آرفن ان نیڈ نے کرناہ ویلفیئر فورم کو 50کے قریب اشیائے ضروریہ کے کٹ فراہم کئے جنہیں تقسیم کیا گیا ۔