کپوارہ //اشرف چراغ // سب ضلع کرناہ کے ایک نجی سکول میں منگل کو کورنا وائرس سے متعلق جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔منگل کو ڈریم ویلی انسٹی چیوٹ نامی ا یک نجی سکول میں جانکاری کیمپ میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران سکول انتظامیہ نے زیر تعلیم بچوں کو مہلک وائرس سے بچنے کی تدابیر کے متعلق جانکاری فراہم کی، جس کے بعد سکولی بچے سب ڈویزنل مجسٹریٹ کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ سے بھی ملاقی ہوئے ۔ ایس ڈی ایم نے بھی بچوں کو وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا ۔ایس ڈی ایم نے ڈریم ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ ٹنگڈار سکول انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہااور کہاکہ اس طرح کے جانکاری پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔