جموں //کرشی وگیان کیندر سانبہ کی جانب سے ’ٹائی اینڈ ڈائی‘ پر دو روزہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔سکاسٹ یونیورسٹی جموں کے اشتراک سے منعقدہ اس دو رازہ ورکشاپ میں کرشی وگیان کیندر سانبہ کے سنیئر سائنسدان ڈاکٹر ونود گپتا کے علا وہ گاندھی نگر کالج کی اسٹنٹ پروفیسر نیلماگپتا ودیگران نے بھی شرکت کی ۔اس تربیتی پروگرا م کے دوران ضلع سانبہ کے ماوا گائوں کی دیہی خواتین کو مذکورہ شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس دو روزہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں 20سے زائد خواتین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر کرشی وگیان کیندر سانبہ کے ڈاکٹر نیرج شرما نے ورکشاپ کی اہمیت اور خواتین کیلئے روزگا ر پید ا کر نے والے پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دیہی علا قوں کے کسانوں بالخصوص خواتین کو چاہیے کہ وہ کرشی وگیان کیندر کی جانب سے شروع کئے گئے تربیتی پروگراموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔