جموں //ڈائریکٹر محکمہ زراعت کی جانب سے کرشی بھون میں دیوار مہر بان ہفتے کا افتتاح کیا گیا۔محکمہ زراعت کی طرف سے اس سلسلہ میں ایک پروگرام میں اہتمام کیا گیا تھا جس میں محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ،چیف ایگریکلچرل آفیسران ریاسی اور ادہم پور کے علا وہ دیگر آفیسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔اس پروگرام کا اصل مقصد سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو گرم ملبوسات ،کمبل وغیرہ فراہم کرنا ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ زراعت ایچ کے رازدان نے کہاکہ ایک ہفتے تک چلنے والے مذکورہ پروگرام کے دوران غریب لوگوں کو گرم کپڑے فراہم کئے جاینگے ۔انہوں نے محکمہ کے ملازمین اور عام لوگوں سیت اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں اپنا تعاون دیں تاکہ غریبوں کی مدد کی جاسکے ۔