مینڈھر//کرشنا گھاٹی کے منکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ اور گولہ باری ہوئی ۔فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ دن کے ڈیڑھ بجے سے شروع ہواجو 2:45منٹ تک جاری رہا ۔دریں اثناء بالاکوٹ کے ترکنڈی علاقہ میں زیر زمین بارودی سرنگ دھماکہ کی وجہ سے جیک لائی یونٹ سے وابستہ فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا ۔یہ فوجی اہلکار معمول کی گشت پر تھا جس دوران اس کا پائوں دفاعی مقاصد کیلئے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پڑ ا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔ اس کی شناخت سپاہی وشال چوہدری کے طور پر کی گئی ہے۔