ریاض//دنیا کے معروف فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کی نیلے اور پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کی پشت پر ان کا پسندیدہ نمبر سات تھا۔ انہوں نے النصر کے ساتھ کروڑوں ڈالر کی مالیت کا معاہدہ کیا ہے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ سعودی کلب النصر نے جمعے کے روز اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے فارورڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے ایک معاہدہ کر لیا ہے۔ میں کہیں نہیں جا رہا، کرسٹیانو رونالڈو کلب نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں رونالڈو ٹیم کی جرسی پکڑے ہوئے ہیں۔ کلب نے رونالڈو کا ٹیم میں خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ’’نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔‘‘ میسی یا رونالڈو، بڑا کھلاڑی کون؟ بحث کا نتیجہ قتل کلب نے کہا، ’’یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو نہ صرف ہمارے کلب کو مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکے اور لڑکیوں کو بھی، خود کو بہترین ورژن بننے کی ترغیب دے گا۔‘‘ میں دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بننا چاہتا ہوں، رونالڈو 37 سالہ کھلاڑی نے جون 2025 تک النصر کلب کے ساتھ کھیلنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کی سالانہ مالیت 20 کروڑ یورو یعنی تقریبادو سو ملین سے زائد امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ماضی میں مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس جیسے دنیا کے معروف فٹبال کلبوں کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی نے کہا، ’’میں کسی دوسرے ملک میں ایک نئی فٹ بال لیگ دریافت کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔‘‘ فٹبال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک رونالڈو سن 2009-2018 تک ریئل میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے بڑے اعزاز کے ساتھ سعودی عرب پہنچ رہے ہیں، جہاں انہوں نے دو لا لیگا ٹائٹلز، دو ہسپانوی کپ، چار چیمپئنز لیگ ٹائٹل، اور تین کلب ورلڈ کپ جیتے تھے۔ ریئل میڈرڈ کے ساتھ اپنے وقت کے دوران انہوں نے کلب اور ملک دونوں کے لیے مجموعی طور پر 451 گول اور 800 سے زیادہ سینیئر گولز کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ یووینٹس میں تین برس کے دوران انہوں نے دو سیری اے ٹائٹل اور ایک کوپا اٹالیہ ٹرافی جیتی تھی۔