کراچی//کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوگیا، جہاں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 165 رنز بنالیے جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 273 رنز درکار ہیں۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کیں۔ مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم نے 130.5 اوورز بیٹنگ کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے پہلی اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ پر ہی دن کے اختتام تک 165 رنز بنالیے تھے۔ ڈیوڈ کانوے 82 اور ٹام لیتھم نے 78 رنز بنالیے۔ دونوں تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل پہلے دن 161 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے والے بابر اعظم آج صبح 3 گیندیں ہی کھیل سکے، جس کے بعد انہیں بغیر کوئی رن بنائے ٹِم ساؤتھی نے کیچ آؤٹ کروایا۔ کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان نے ایک اینڈ سنبھال لیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نعمان علی کو 7 رنز پر نیل ویگنر اور محمد وسیم کو 2 رنز پر اِش سودھی نے آؤٹ کیا۔ تاہم آغا سلمان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کھانے کے وقفے کے بعد میر حمزہ کو 1 رن پر اِش سودھی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔