اننت ناگ//کراٹے کھیل کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کے مقصد سے ٹریڈشنل کراٹے ایسوسیشن اننت ناگ کے لئے انتخابات عمل میں لاکر ضلع باڈی تشکیل دی گئی ہے ۔انتخابات اُمیش راکھی و نریش چندر جنرل سیکریٹری ٹریڈشنل کراٹے ایسوسیشن کے نگرانی میں ہوئے ۔اس موقع پر عامر اکبر صدر،رئیس احمد ورکنگ صدر،وسیم احمد نائیب صدر ،عامر گلزار جنرل سیکریٹری، زیشان فاروق خزانچی نے انتخابات میں جیت حاصل کی۔کامیاب ممبران کو کراٹے ایسوسیشن کے زمہ داروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی وجہ سے وادی ایک زرخیز علاقہ ہے اور جس طرح عدم سہولیات کے باوجود یہاں کے نوجوانوں نے اس کھیل کو زندہ رکھا ہے وہ قابل تعریف ہے ،اُنہوں نے اُمید ظاہر کی نئی باڈی ضلع اننت ناگ میں کراٹے کھیل کو فروغ دینے میں پیش پیش رہے گئے اور ساتھ ہی کراٹے کے دلچسپ کھیل میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جڑنے کی کوشش کرے گئے۔