کپوارہ//کرالہ گنڈقاضی آ بادمیں دو روز قبل چورو ں نے ایک گھر سے کئی بھیڑبکریوںکو اڑا لیا جس کے بعد علاقہ میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ گنا پورہ لنگیٹ کے محمدمقبول خان نے کرالہ گنڈ تھانہ میں ایک شکایت درج کی کہ ان کے گھر سے کئی بھیڑ بکریاں اڑالیں جس کے بعد پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 17/20US379IPCدرج کرلیا ۔پولیس نے فوری طور تحقیقات شروع کرتے ہوئے محض دو روز میں چورو ں کے اس گروہ کو بے نقاب کیا جنہو ں نے محمد مقبول خان کے گھر سے بھیڑ اڑا لئے ۔پولیس نے اس ضمن میںتین افراد مدثر احمد لون ساکن شاٹھ گنڈ ،پر ویز احمد ملہ عرف مست گل ساکن سپر ناگہامہ کو گرفتا ر کیا ا۔ پوچھ تاچھ کے دوران انہو ں نے چوری کی تصدیق کی اور پولیس نے ان کی نشاندہی پر 6 بھیڑ بر آمد کئے ۔پولیس نے اس سلسلے میںگاڑی زیر نمبر JK09B-1283کو ضبط کیا ۔