کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں خزان مٹی پل کو حفاظتی دیوار بندی کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے بیکن محکمہ کو ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔سماجی کارکن ایڈوکیٹ جاوید احمد میر نے ایک روز قبل امام الدین کو ایک یاداشت پیش کی جس میں کہا گیا کہ کرالہ پورہ میں خزان مٹی کے نزدیک پل پر ہر وقت حادثات کا خطرہ رہتا ہے اور اب تک اس پل پر کئی انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں ۔یاداشت میں کہا گیا کہ پل کے آس پاس حفاظتی دیوار نہیں ہے جس کی وجہ سے 3روز قبل راشن پورہ سے آرہی ایک نجی گا ڑی پھلسن کی وجہ سے لڑھک کر نالہ میں جاگری جس میں ایک دوشیزہ سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ3دیگر زخمی ہوئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے 4فروری کو محکمہ بیکن کے 109RCCکے کمانڈنگ آفیسر کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پل کی حفاظتی دیوار بندی کے لئے ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کریں ۔