کرالہ پورہ اور ترہگام میں سڑکو ں کی حالت ناگفتہ بہہ | ٹرانسپورٹر اورلوگ متعلقہ حکام سے نالاں،سالہاسال سے مرمت نہ کرنے کا الزام

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے متعدد علالاقوں کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ مقامی ٹرانسپورٹر اورلوگ متعللقہ حکام سے نالاں ہیں۔ سڑکو ں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ اب ان سڑکو ں پر پیدل چلنا بھی مشکل بن چکا ہے ۔ کرالہ پورہ گزریال سڑک سالہاسال سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اور اب تک سومو اور منی بس ڈرائیورو ں نے کئی بار سڑک پر ہوئے گہرے کھڈوں کو بھر دیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ سے گزریال تک 4کلو میٹر کی سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بنے ہوئے ہیں اور رہی سہی کسر حالیہ برف باری اور بارشو ں نے پوری کر دی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران سڑک پر کوئی بھی تعمیر و تجدید کا کام نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے سڑک کی حالت مزید بگڑ گئی اور آج سڑک پر گا ڑیو ں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس دوران سونتی پورہ بٹہ پورہ سڑک کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سونتی پورہ سے راوت پورہ تک سڑک پر 2سال قبل میکڈم بچھا یا گیا لیکن یہ میکڈم کئی مہینو ں کے بعد ہی اکھڑ گیا اورآج سڑک کی حالت اس قدر خراب ہے کہ کئی بار ٹرانسپورٹرو ں نے اپنی سروس فراہم کرنے سے ہی انکار کیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت کو دیکھ کر بھی متعلقہ محکمہ سڑک کی مرمت کاکام ہاتھ میں نہیں لیا ۔ادھر ترہگام کنن پوشہ پورہ سڑک بھی مکمل طور خستہ حال ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل علاقے کیلئے سومو سروس چالو کی گئی لیکن سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے سومو والوں نے سروس بند کردی جس کی وجہ سے ترہگام اور کنن پوشہ پورہ کے لوگو ں کو 4کلو میٹر پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے ۔ان علاقوں کے لوگو ں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیاہے کہ ان سڑکو ںکی تعمیر و تجدید کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔