پونچھ// آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئیجز راجوری پونچھ نے کرائسٹ سکول میں ایک ہفتہ طویل پینٹنگ ورکشاپ کا آغاز کیاجس میں گورنمنٹ ماڈل ہائر سکنڈری سکول بوائز پونچھ میں منعقدہ سپاٹ پینٹنگ مقابلے میں سے جیتنے والوں کی پینٹنگس کی نمائش بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس کمپٹیشن میں 36 نوجوان ابھرتے ہوئے فنکاروں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی تھی۔ ورکشاپ سکریٹری جے کے اے سی ایل راہول پانڈے (آئی اے ایس) کی قیادت اور ایڈیشنل سیکرٹری سنجیو رانا کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ ورکشاپ ضلع انتظامیہ پونچھ کے تعاون سے خاص طور پر چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ اور پرنسپل کرائسٹ سکول پونچھ کے تعاون چلائی جا رہی ہے۔ اسپیشل آفیسر برائے ثقافتی سرگرمیوں، (SOCA) راجوری/پونچھ ڈاکٹر علمدار ادم نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار اور ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ عبدالستار کا خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں نے بطور مہمان خصوصی اپنا قیمتی وقت صرف کیا اور کینوس اور ڈرائنگ شیٹس پر اپنی پینٹنگ تیار کرنے والے ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر موجود دیگر معززین نے طلباءکے فن پاروں کو سراہا، انہوں نے طلباءکو مشورہ دیا کہ وہ تخلیقی صلاحیتوں کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں۔ تخلیقی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے مطالعے پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ اسٹیٹ ایوارڈ یافتہ طارق محمود سیفی ہفتہ بھر جاری رہنے والی ورکشاپ کے دوران نوجوان فنکاروں کی تربیت کےلئے ماہر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ آخر میں پرنسپل کرائسٹ سکول فادر شنجو نے تمام معزز مہمانوں، میڈیا برادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر علمدار آدم کلچرل آفیسر جے کے اے سی ایل راجوری پونچھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ضلع پونچھ کے نوجوان ابھرتے ہوئے فنکاروں کےلئے اس قسم کی شاندار ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
کرائسٹ سکول پونچھ میںپ ینٹنگ ورکشاپ کا آغاز
