کرگل//کرگل میں ’کوروانا وائرس‘ سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کرگل نے مختلف داخلہ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں تعنات کی ہیں۔ ’کورونا وائرس‘ سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ اورڈسٹرک ہیلتھ سوسائٹی کرگل کی طرف سے جنگی خطوط پر اقدامات کئے گئے ہیں اور مختلف داخلہ پوائنٹوں پر میڈیکل ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ طبی عملہ کو تھرمل سنسرز سے لیس کیاگیاہے اور ایمبولینس گاڑیوںکو بھی تیار رکھا گیا ہیں۔ قومی شاہراہ اور ائرپورٹ پر میڈیکل چیک کے بغیر کسی کو کرگل میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے جبکہ اسپتالوں میں خصوصیIsolation وارڈ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ کرگل میں سکولوں کی تعطیلات چل رہی ہیں جس کی وجہ سے بیشتر طلبہ لداخ سے باہر ہیں ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چودھری نے لوگوں کو خوف میں مبتلا نہ ہونے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔