انقرہ/عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/ترکی کے شمال مغربی صوبے بولو میں منگل کو ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہو گئے ۔صوبائی گورنر عبدالعزیز آیدین نے بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے کارتالکیا سکی ریزورٹ کے ایک ہوٹل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران گھبراہٹ میں عمارت سے چھلانگ لگانے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ آگ بجھانے کا کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں سمسٹر کی تعطیلات کی وجہ سے علاقے کے ہوٹلوں میں کافی ہجوم تھا۔این ٹی وی کے نشریاتی ادارے کے مطابق کوروگلو ماؤنٹین کی چوٹی پر واقع ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شہر اور گردونواح اور اضلاع سے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں، سرچ اینڈ ریسکیو یونٹ اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔