جموں //آل جے اینڈ کے شری سد گورو کبیر سبھا نے یہاں بشناہ کے چک اوتارا کبیر بھون میںاتور کے روز کبیر جینتی 621 پرکاش اتسو نہات ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عقدیت مندوں کی کافی تعداد نے تقریب میںشرکت کی۔اس موقعہ پر اُتر پردیش کے کبیر مٹھ کے مہنت رام ملن ،بابا دینا ناتھ پنجاب والے اور جوگیندر سنگھ نے ایک روحانہ خطبہ پیش کیا۔آل جے اینڈ کے سد گورو کبیر سبھا کے صدر ایف سی بھگت نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبیر داس ایک بھارتی سنت تھے ،جنھوں نے متعدد مذاہب کے درمیان تال و میل پیدا کیا اور ایک عام راستہ دکھا یا جس پر تمام لوگ عمل کر سکیں گے ۔انہوں ے کہا کہ جہاں پر صداقت ہے ،وہاں کوئی مذہب کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سچائی اپنے آپ میں ایک مذہب ہے۔بھگت نے بھگت/کبیر پنتھی سماج سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں اس دن کوسماجی انقلاب کے طور سے منائیںکیونکہ کبیر جی کا فلسلہ بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل کے تھا ،جنھوں نے چھوا چھوت کے عمل کے خلاف صلاح دی۔انہوں نے بھگت کیمونٹی کے آئی اے ایس ،کے اے ایس ،ایم بی بی ایس اور دیگر اسروسزمیں کامیابی حاصل کرنے کی ستائش کی۔سباھ نے نو منتخبہ سرپنچوں ، پنچوں اور کارپوریٹروں کی عزت افزائی بھی کی۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چیر مین مولا رام ، سابقہ ایم ایل سے پروفیسر گھارو رام ،آئی اے ایس (ریٹائرڈ) جی آر بھگت، جے ایل بھگت، پروفیسر اشوک بھگت، یش پال ، چمن لعل، ڈاکٹر گورداس رام ،منوہر لعل، سبھاش بھگت، رویندر بھگت ،جموں ،سانبہ، کٹھوعہ کے ضلع صدور ،بلاک صدور نے بھی شرکت کی۔