مینڈھر//ملک کی کئی ریاستوں میں کانگریس پارٹی کی جیت پر مینڈھر میں پارٹی کارکنان کی طرف سے جشن منایاگیا۔ اس سلسلے میں پارٹی دفتر میں سینئر لیڈر پروین سرور خان کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جہاں کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب مرکز میں بھی کانگریس ہی حکومت بنائے گی ۔پروین سرور خان نے پارٹی کے صدر راہل گانڈھی اور سونیا گاندھی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کا صلہ ملاہے اور انہیں قوی امید ہے کہ پارلیمانی چنائو میں بھی پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مرکز میں بر سر اقتدار آئے گی ۔انہوں نے کارکنا ن پر زور دیاکہ وہ انتخابات کیلئے تیارہوجائیں اور پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔