کانگریس کسانوں کی حقیقی خیر خواہ :غلام احمد میر

جموں //پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ اپنے حکومتی دور میں کانگریس پارٹی نے کسانوں اور نوجوانوں کے مفاد کےلئے پالیسیاں لاگو کی۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کی فلاح و بہبود کےلئے پارٹی کے دور حکومت میں زمین کی حصولی ایکٹ کو لا گو کر نے کے علا وہ دیگر پالیسیوں کو شروع کیا ہے تاکہ مذکورہ طبقہ کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔رائے پور دومانہ میں پارٹی کارکنوںکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ یوپی اے حکومت نے مختلف پروجیکٹوں میں آنے والی زمینوں کی مناسب قیمتیں فراہم کی لیکن بھاجپا کے دور میں اس طبقہ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ۔انہوں نے ’رنگ روڈ پروجیکٹ ‘کی تعمیر میں آرہی زمینوں کے معقول معاوضہ کی مانگ کر تے ہوئے کہاکہ ان کسانوں کےساتھ ناانصافی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے کسانوں اور بے روز گار نوجوانوں کےساتھ پالیسیاں شروع کی ہو ئی ہیں۔انہوں نے پارٹی اراکین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھاجپا کی عوام کش پالیسیوں کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے سلسلہ میں کا م کریں ۔اس اجلاس میں پارٹی سنیئر لیڈر ٹھا کر منمو ہن سنگھ ،مولہ رام ،رمن بھلہ ،رویندر شرما و دیگران بھی موجود تھے ۔