نئی دہلی//یو این آئی//کانگریس نے کہا ہے کہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اور حکومت ان کے جائز مطالبات کو نہیں سن رہی ہیں اس لئے پارتی 27 ستمبر کو کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کرے گی۔کانگریس ترجمان گورو ولّو نے سنیچر کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت منڈیوں کو ختم کررہی ہے اور زرعی قوانین کے ذریعہ کسانون کو تباہ کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے اس لئے کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے بھارت بند کی حمایت کرکے اسے کامیابی بنانے کے لئے پرزور کوشش کرے گی۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کسانوں کو نقصان پہنچانے کی اپنی پالیسی پر بضڈ ہے اور وہ کسانون سے بات تک نہیں کررہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کررہے کسانوں کے ساتھ حکومت نے جنوری سے اب تک کوئی بات نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے گیہو پر کم از کم امدادی قیمت 40 پیسے فی کلو گرام بڑھائی ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی جب گجرات کے وزیراعلی تھے تو وہ ایم ایس پی کو قانونی درجہ دینے کی بات کرتے تھے لیکن آج وہ مکر رہے ہیں۔