نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ کے پس منظر میں شدید حملہ کیا اور کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور انہیں کوئی بچا نہیں پائے گا۔مسٹر گاندھی نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ ان کے والد پر حملہ کرنا بھی مسٹر مودی کو بچا نہیں پائے گا. انہوں نے کہا‘‘مودی جی، جنگ ختم ہو چکی ہے ۔آپکے اعمال آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔اپنی داخلی سوچ کو میرے والد پر تھوپنا بھی آپ کو بچا نہیں پائے گا۔پیار وخلوص کے ساتھ – راہل’’۔کانگریس کی سینئر جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی وزیر اعظم پر شہید کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیر اعظم نے بیلگام سنکی پن میں ایک نیک اور پاک طینت انسان کی شہادت کی توہین کی ہے . انہوں نے ٹوئٹ کیا‘‘شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگ کر ان کی شہادت کو نیچا دکھانے والے وزیر اعظم نے کل اپنی بیلگام سنکی پن میں ایک نیک اور پاک انسان کی شہادت کو رسوا کیا۔ جواب امیٹھی کے عوام دیں گے جن کے لئے راجیو گاندھی نے اپنی جان دی۔ جی ہاں مودی جی،یہ ملک ‘دھوکے بازي کو کبھی معاف نہیں کرتا ’ ’’۔مسٹر مودی ہفتہ کو ایک انتخابی ریلی میں بوفورس گھوٹالے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راجیو گاندھی کا بغیر نام لئے حملہ کیا تھا۔ مودی نے کہا تھا‘‘آپ کے (راہل گاندھی) والد صاحب کو آپ کے راج درباریوں نے طمطراق کے ساتھ مسٹر کلین بنا دیا تھا. لیکن دیکھتے ہی دیکھتے بدعنوان نمبر ون کے طور پر ان کی زندگی ختم ہو گئی۔ نامدار یہ تکبر آپ کو کھا جائے گا۔ یہ ملک غلطیاں معاف کرتا ہے ، مگر دھوکے بازی کو کبھی معاف نہیں کرتا’’۔کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی مسٹر راجیو گاندھی پر تبصرہ کرنے کے لئے مسٹر مودی کی تیکھی تنقید کی ہے ۔ یو این آئی