کٹھوعہ//کانگریس اور یو پی اے سرکار پر سرحدی علاقوں کے لوگوں کے ساتھ امتیاز کا الزام دیتے ہوئے مرکزی ویزر و اودہمپور۔ کٹھوعہ ۔ ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی کے نامز اُمید وار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے گُذشتہ پانچ برسوں کے دوران مرکزی کابینہ نے بین الاقوامی سرحد کے قریب رہنے والے لوگوںکے لئے تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں3فیصد ریزرویشن کو منظوری دی ہے۔ یہاں ہیرا نگر میں ہفتہ کے روز متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بین الاقوامی سرحدی آبادی کے لئے کُچھ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مفاد خصوصی کی خاطر ایل او سی کے قریب رہنے والوں کے لئے تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں 3فیصد ریزرویشن کو منظوری دی تھی لیکن بین الاقوامی سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کو اس سے محروم رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرحد کے ایک طرف رہنے والوں اور سرحد کے دوسرے طرف رہنے والوں کے درمیان یہ غیر ۔ فطری برتائو تھا۔انہوں نے پوچھاکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایل او سی کے قریب سے انکا ووٹ بینک ، ایم ایل اے ،وزراء منتخب ہوتے تھے ،جبکہ بین الاقوامی سرحد پر رہائش پذیر لوگوں سے بدلہ لیتے تھے کیونکہ وہ انکا ووٹ بینک نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کو گُذشتہ65برسوں سے نظر انداز کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گُذشتہ پانچ برسوں کے دوران انکی بھلائی کے لئے بہت کُچھ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سے انکے لئے بینکر اور سیما بھون تعمیر کئے جارہے ہیں،جسکی کوئی بھی چھان بین کر سکتا ہے۔اسی طرح سے600 سُلبھ شوچالیہ تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ دیگر 500 زیرتعمیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ہی بین الاقومی سرحد پر موبائیل ٹائو نصب کرنے کو ہری جھنڈی دی۔انہوں نے اجتماع کو یاد دلایا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے جموں دورہ کے دوران اعلان کیا تھا کہ اضافی 5سے9 بٹالین فورس قائم کیا جائے گا جس میں خصوصی طور سرحدو ں کے قریب رہائش پذیر نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہون نے کہا کہ سرحد پر شیلنگ و گولہ باری کے دوران ہلاک ہونے والے لوگوں کے لئے مودی سرکار نے معاوضہ کی رقم بڑھائی جبکہ مودی سرکار سے پہلے تب ہی سرکار انکے حق میں معاوضہ منظور کرتی تھی جب بی جے پی کے کارکن احتجاج کرتے تھے۔ڈاکٹر جتیندر کے ہمراہ چیر مین ہیرا نگر میونسپل کمیٹی وجے شرما ، ہ چیئر مین کٹھوعہ میونسپل کونسل نریش شرما ،سابق ایم ایل ایز کلدیپ راج اور راجیو جسروٹیہ ۔بی جے پی کے ضلع صدر پریم ناتھ ڈوگرہ، ریاستی سیکرٹری رگھو نندن سنگھ ، ریاستی ایگزیکٹو ممبر جنک بھارتی،سرپنچ ،پنچ و پارٹی کے دیگر کارکناں بھی تھے۔