سرینگر//پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول اور ترجمان الطاف ٹھاکر نے شب برات کے موقعہ پر ریاست کے لوگوںکو مبارکباد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے ریاست کے لوگوں سے ریاست میںخوشحالی وامن وامان کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی۔اپنے اپنے بیانوں میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس شب کی برکت سے یہاں امن و امان قائم ہوگا اور ریاست میں خوشحالی ہوگی۔