جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں سلورمڈل جیتنے والے مینل گپتا کی عزت افزائی کی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی صدراین سی و ایم ایل اے حلقہ انتخاب نگروٹہ دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ مینا گپتا نے نہ صرف ملک کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پربلندکیاہے بلکہ ریاست جموں وکشمیر کا نام بھی تواریخ کے صفحات میںدرج کرایاجو ہم سب کیلئے باعث فخر بات ہے۔ انہوںنے مزیدکہا ہے کہ یہ مسرت کامقام ہے کم عمری میں مینا گپتا کے پختہ ارادوںاورقوم کے نام وقف سرگرمیوں نے تواریخ میں جموں کا نام روشن کیاہے اوراس مبارک گھڑی کے موقع پر یہاں ایک جشن جیساماحول ہوناچاہئے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مینا گپتاکے کاوشوں سے کھیل کود میںخواہشمند رکھنے والے تمام نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی رغبت اور جذبات میں مزید اضافہ اور فروغ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ایک نہ ایک دن ان کے کاوشیں آسمان کو چھولیں گی۔قابل ذکرہے کہ مینا گپتا نے2014ء میں بھی سری لنکا کی کھلاڑی کو پچھاڑ دیاتھا جب ان کی عمر صرف 14سال تھی۔صوبائی صدرنے میناگپتاکے والدین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ہرممکن تعاون دینے بھی یقین دلایا۔