کامرا،رچیتا کے خلاف توہین عدالت | سپریم کورٹ آج حکم جاری کرے گا

نئی دہلی// سپریم کورٹ قابل اعتراض ٹویٹ معاملے میں اسٹینڈاپ کمیڈین کنال کامرا اور کامک آرٹسٹ رچیتا تنیجا کے خلاف عدالت کی توہین کا نوٹس جاری کئے جانے کے سلسلے میں عرضیوں پر جمعہ کو حکم جاری کرے گا۔جسٹس اشوک بھوشن ،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے الگ الگ عرضیوں کی مشترکہ سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو اپنا حکم محفوظ رکھ لیا۔عدالت نے دونوں معاملوں میں سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد کہاکہ ہم کل اس پر اپنا حکم جاری کریں گے ۔کنال کامرا پر الزام ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ اور اس کے ججوں کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کئے تھے ،جبکہ کامک آرٹسٹ رچیتا تنیجا نے السٹریشن کے ذریعہ سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان مبینہ ساٹھ گانٹھ کو ظاہر کرتے ہوئے قابل اعتراض ٹویٹ کئے تھے ۔