سرینگر//انتظامیہ نے وادی کے کئی کالجوں اور ہائر اسکینڈری اسکولوںمیں بدھ کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے حکام کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے تحت لیا گیا ہے۔سرینگر کے تمام کالجوں میں بدھ کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گاندربل کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے علاوہ بائر و گرلز ہائر اسکینڈری اسکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی،تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر کے مطابق ضلع میں باقی تعلیمی ادارے کام کرینگے۔ بڈگام اور اننت ناگ(اسلام آباد)کے تمام ہائر اسکینڈری اسکولوں اور کالجوں میں بھی تدریسی سرمیاں بند رہیں گی،جبکہ دسویں جماعت تک اسکول کھلیں رہیں گے۔ بانڈی پورہ میں تمام ہائر اسکینڈری اسکولوں،ہائی اسکول باغ اور گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈی پورہ میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے مطابق ڈگری کالج سوپور اور پٹن کے علاوہ بائز ہائراسکینڈری اسکول پٹن و پلہالن میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔