کالابن میں پردھان منتری اواس یوجنا سے مستحقین محروم | بنائی گئی فہرستوں سے 350کنبوں کے نام خارج کرنے کا الزام

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے کا لابن علاقہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ پردھان منتری اواس یوجنا کی فہرست سے کئی مستحقین کو باہر کر دیا گیا ہے جبکہ سکیم کو لاگوں کرنے کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیاجارہا ہے ۔کالابن علاقہ کی تین پنچایتوں میں اس وقت سینکڑوں مستحقین کو مرتبہ کردہ فہرستوں سے ہی نکال دیا گیا ہے جبکہ پنچایتی اراکین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین نے ذاتی مداخلت کر کے فہرستوں سے مستحقین کے نام ہی خارج کر دئیے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین نے من پسند اور سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والوں فہرستوں میں شامل کر دیا ہے ۔پنچایت فیضا آباد کے سرپنچ محمد تاج چوہدری نے بتایا کہ تینوں پنچایتوں میں سے پردھان منتری اواس یوجنا کے سلسلہ میں مستحقین کی فہرستیں مرتب کر کے بھیجی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ مرتب کردہ فہرستوں میں 550کنبوں کو شامل کر کے ارسال کی گئی تھی لیکن محکمہ کے ملازمین نے ذاتی مداخلت کر کے 350مستحقین کو خارج کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ملازمین نے سیاسی اثر ورسوخ کو ذہن میں رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین اور سیاسی اثر ورسوخ کررکھنے والوں کو شامل کر لیا گیا ہے ۔مقامی مستحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ غریبوں کو فائدہ نہیں پہنچا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔پنچایتی اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی فہرستوں میں مداخلت کا نوٹس لے کر ملو ث ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری ملازمین و اثر رسوخ رکھنے والوں کو فہرستوں سے خارج کر کے مستحقین کو شامل کیا جائے ۔