ڈوڈہ //محکمہ صحت و خاندانی منصوبہ بندی (نیشنل ہیلتھ مشن )کی جانب سے ہیلتھ بلاک گھٹ کے اشتراک سے جمعرات کے روز جی ایچ ایس ایس کاستی گڑھ ہیلتھ بلاک گھٹ ڈوڈہ میں راشٹریہ باک سواستھیہ کاریہ کرم (آر بی ایس کے) کے تحت ایک عظیم مفت طبی و سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ ڈاکٹر واجد علی نجار اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،جنھوں نے کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔کیمپ میں ڈپٹی سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر راکیش بھگت، ڈی ایچ او ڈاکٹر طاررق مسعود ،بی ایم او گھٹ ڈاکٹر محمد فرید بٹ،سی ڈی پی او بھاگواہ اعجاز احمد چودھری، ذیڈ ای او بھاگواہ امر چند، پروگرام منیجر ایس ایچ ایس ،این ایچ ایم جے اینڈ کے ڈاکٹر اوم کمار، اسسٹنٹ پروگرام منیجر ایس ایچ ایس ،این ایچ ایم جے اینڈ کے ڈاکٹر عرفان شاہ، (10 ۔آر آر کے) کیپٹن راکیش کمار ،پرنسپل ایچ ایس ایس کاستی گڑھ اجے رینہ، بی جے پی کاستی گڑھ کے بی جے پی منڈل پردھان جیون سنگھ چب نے بھی شرکت کی۔کیمپ میں سکولی بچوں اور آنگن واڑی مراکز کے بچوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے بھی شرکت کی۔خُطبہ استقبالیہ بی ایم او گھٹ ڈاکٹر فرید احمد بٹ نے پیش کرتے ہوئے تمام شرکا خصوصاً سکولی بچوں کا کیمپ میں خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسا کیمپ منعقد کرنے کا مقصد سکولی بچوں کو مفت ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ فراہم کرنا تھا ۔مہمان خصوصی سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر واجد علی نے سکول منیجمنٹ بھاگواہ کا کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے والدین اور اسااتذہ پر ایسے کیمپوں سے استفادہ لینے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر محکمہ صحت نے تقریباً 10 ۔آر بی ایس کے کلینک کھولے تھے۔اس موقعہ پر لوگوں میں این ایچ ایم کی مختلف سکیموں کی جانکاری دی گئی۔فیضان اے ترنبو نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ محمد شفیع یتو نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔کیمپ میں دو ہزار سے زائد سکولی بچوں نے شرکت کی۔